Get Alerts

مشہور شاعر و فلم رائٹر احمد راہی کی برسی، مداحوں سے بچھڑے 23 سال مکمل

مشہور شاعر و فلم رائٹر احمد راہی کی برسی، مداحوں سے بچھڑے 23 سال مکمل

لاہور: نامور شاعر، نغمہ نگار اور فلمی رائٹر احمد راہی کو آج ان کے مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے۔ احمد راہی 13 نومبر 1923 کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام غلام احمد تھا۔ انہوں نے 1940 میں لاہور آ کر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ’’بیلی‘‘ سے کیا۔

احمد راہی نے فلم ’’چھو منتر‘‘ کے گیت لکھ کر شہرت حاصل کی اور پنجابی فلم ’’ہیر رانجھا‘‘ کے لیے ان کے لازوال نغمے آج بھی زبان زدِ عام ہیں۔ ان کی دیگر معروف فلموں میں ’’یکے والی‘‘، ’’مرزا جٹ‘‘، ’’مہندی والے ہتھ‘‘ اور ’’نکی جئی ہاں‘‘ شامل ہیں۔

اداکاری اور فن کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، نگار اور بولان ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ فلم ’’باجی‘‘ کی مشہور غزل ’’دل کے افسانے‘‘ بھی احمد راہی کی تخلیق ہے۔

احمد راہی کا انتقال 2 ستمبر 2002 کو لاہور میں ہوا تھا، لیکن ان کی تخلیقات آج بھی دلوں کو محسور کرتی ہیں اور ان کی یاد زندہ ہے۔

ٹیگز: