Get Alerts

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرادیا

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرادیا

شارجہ: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کا آغاز افغانستان کے ٹاس جیتنے سے ہوا، جس کے بعد انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔

بلے بازوں میں ابراہیم زادران نے 65 اور صدیق اللہ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنائی۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے بھی کفایتی باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 18 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

170 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی اور ہدف حاصل نہ کر پائی۔

پاکستان کی اننگز میں حارث رؤف نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے، فخر زمان نے 25، آغا سلمان نے 20 اور صاحبزادہ فرحان نے 18 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

ٹیگز: