Get Alerts

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

راولپنڈی :تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کر لی، جبکہ زمبابوے اس میچ کے بعد سیریز سے باہر ہو گیا۔

پاکستان نے مقررہ 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیس اوورز میں 6 وکٹ پر 178 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے سلمان آغا 63 اور عثمان خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان بابراعظم صفر، فخر زمان ایک، صاحبزادہ فرحان 9 اور صائم ایوب 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 184 رنز اسکور کیے۔ کامل مشرا نے 76 اور کوشل مینڈس نے 40 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

اب پاکستان اور سری لنکا کا سامنا کل فائنل میں ہو گا، جہاں گرین شرٹس فاتح بننے کی کوشش کریں گے۔

ٹیگز: