Get Alerts

ایشیا کپ 2025: سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنالی

ایشیا کپ 2025: سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنالی

ابوظبی : ٹی20 ایشیا کپ کے 11ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد افغان ٹیم سپر فور مرحلے سے باہر ہوگئی۔

گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ محمد نبی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا نے 170 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔ کوشال مینڈس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز بنائے جبکہ کمیندو مینڈس نے 26 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

آخری اوور میں محمد نبی نے زوردار حملے کیے اور دنتھ ویلا لاگے پر پانچ چھکے لگائے، جس سے افغانستان کا اسکور 32 رنز اضافی ہو کر 169 تک پہنچ گیا۔

افغانستان کے راشد خان اور ابراہیم زادران نے 24، 24 رنز بنائے، جبکہ سری لنکا کے بولر نوان تُشارا نے چار وکٹیں حاصل کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیگز: