Get Alerts

ایشیا کپ 2025: پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنالی

ایشیا کپ 2025: پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنالی

دبئی : ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے دسویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یو اے ای نے مقررہ ہدف 147 رنز کے تعاقب میں 17.4 اوورز میں صرف 105 رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور ابرار احمد نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 50 رنز کی نصف سنچری سکور کی۔ شاہین شاہ آفریدی نے ناقابل شکست 29 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن دی جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 20 اور محمد حارث نے 18 رنز بنائے۔

یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے بعد یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ یہ میچ ہمارے لیے ‘ڈو اینڈ ڈائی’ تھا اور ہم جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اور ٹیم کی کارکردگی پر خوش ہیں۔

پاکستان نے یو اے ای کے خلاف اپنی جیتوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اس مختصر طرز کی کرکٹ کے تمام چار میچز میں فتح حاصل کی ہے۔ سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے ساتھ پاکستان کی ٹیم اگلے چیلنجز کے لیے تیار ہے۔

ٹیگز: