Get Alerts

ایشیا کپ 2025 سپر فور مر حلہ : پاکستان اور سری لنکا آج مدِ مقابل ہوں گے

ایشیا کپ 2025 سپر فور مر حلہ : پاکستان اور سری لنکا آج مدِ مقابل ہوں گے

دبئی : ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ فائنل تک رسائی کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز دبئی سے ابوظبی پہنچ گئی ہے جہاں آج کا میچ ہوگا۔ گرین شرٹس نے گزشتہ روز آرام کیا اور اپنی حکمت عملی تیار کی ہے۔ سپر فور میں موجود چاروں ٹیموں کو فائنل میں جگہ بنانے کا موقع حاصل ہے اور ہر ٹیم کو کم از کم ایک میچ جیتنا لازمی ہے۔

پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سری لنکا کو بنگلادیش کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ اب دونوں ٹیموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ آج کے میچ میں کامیابی حاصل کریں تاکہ فائنل کے خواب کو زندہ رکھ سکیں۔

گرین شرٹس کو اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے، ورنہ شکست کی صورت میں ان کا ایونٹ سے باہر ہو جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کا میچ نہ صرف فائنل کی راہ متعین کرے گا بلکہ ٹیموں کی کارکردگی اور حوصلے کا بھی امتحان ہوگا۔

ٹیگز: