دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور سری لنکا کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا، تاہم سپر اوور میں بھارت نے آسانی سے کامیابی حاصل کرلی۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، ابھیشیک شرما 61 اور تلک ورما 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے شاندار 107 رنز بنائے مگر ٹیم مقررہ اوورز میں 202 رنز تک ہی محدود رہی۔
سپر اوور میں سری لنکا صرف 3 رنز بنا سکا، بھارت نے ہدف پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔