دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے ابتدائی میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی میں ہونے والے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 168 رنز اسکور کیے۔
کپتان داسن شناکا 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کوشل مینڈس نے 34، پاتھم نسانکا نے 22 اور چاریتھ اسالنکا نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
جواب میں بنگلادیش نے 169 رنز کا ہدف سنسنی خیز لمحات کے بعد آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یاد رہے کہ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت، جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔