Get Alerts

ایشیا کپ2025: سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سےہرا دیا

ایشیا کپ2025: سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سےہرا دیا

ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کر لی۔

میچ کا آغاز سری لنکن کپتان کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے سے ہوا۔ بنگلادیشی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ اوپنرز تنزید حسن اور پرویز حسین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کپتان لٹن داس نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مہدی حسن 9 اور توحید ہردوئے صرف 8 رنز بنا سکے۔

تاہم ذاکر علی اور شمیم حسین نے مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دیا اور 86 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ ذاکر علی نے 41 جبکہ شمیم حسین نے 42 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا نے 140 رنز کا ہدف 14.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سری لنکن اوپنر پتھوم نسانکا نے 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کمیل مشارا 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی یہ فتح انہیں پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط پوزیشن میں لے گئی ہے، جبکہ بنگلادیش کے لیے اگلے میچز اب فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے انتہائی اہم ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: