ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پالی کیلے:ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو  5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں  بنگلادیش کےکپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اچھا ثابت نہ ہوا اور بنگلادیش کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔  جواب میں سری لنکن ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 39 اوور میں پورا کرلیا۔

سری لنکا کی طرف سے  پاتھم نسانکا نے 14،دموتھ کرونا رتنے ایک، کوشل مینڈس  پانچ، سدیرا سمارا وسکرما54، چریتھا اسا لانکا  62، دھننجا ڈی سلوا2، داسن شناکا نے چودہ رنز بنائے۔  بنگلہ دیش کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  تسکین احمد نے ایک ، شریف الاسلام نے ایک ، شکیب الحسن نے  دو،مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

بنگلادیش کی جانب سے  محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا۔   اوپننگ بیٹر  تنزید حسن صرف 4  رنز  پر اور  پھر مجموعی  25 رنز  پر محمد نعیم بھی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی کپتان  شکیب الحسن بھی سری لنکا کے  مینڈس  کی گیند پر صرف5 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔ 


 اس موقع پر نجم الحسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی تاہم کوئی بھی ان کا ساتھ نہ دے سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی، 162 کے مجموعی سکور پر نجم الحسین 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔  ان کے علاوہ توحید نے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 13 رنزبنائے۔بنگلادیش کی پوری ٹیم 42 اعشاریہ 4 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے ماتھیشا پتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
 واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ انعام الحق کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں