Get Alerts

ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز: زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا

ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز: زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا

راولپنڈی : راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے سامنے 148 رنز کا ہدف رکھ دیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا سکی۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 49 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہے، جب کہ کپتان سکندر رزا نے 34 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مارومانی نے 30، برینڈن ٹیلر نے 14 اور ریان برل نے 8 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

ٹیگز: