کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا میلہ بھارت اور سری لنکا میں سج گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 147 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا ہےنیدرلینڈز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محتاط رہا، تاہم پاکستانی باؤلرز وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے۔
میکس او ڈاؤڈ صرف 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بنے۔ مائیکل لیوٹ نے 24 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ باس دے لیڈے (30) اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز (37) نے اننگز کو سہارا دیا، لیکن محمد نواز اور ابرار احمد کی اسپن جوڑی نے انہیں سیٹ ہونے کے بعد پویلین بھیج دیا۔نیدرلینڈز کی آخری 4 وکٹیں محض 19 رنز کے اضافے پر گر گئیں، اور پوری ٹیم 147 پر محدود رہی۔
قومی ٹیم کے باؤلرز نے کپتان سلمان علی آغا کے فیلڈنگ کے فیصلے کو درست ثابت کر دکھایا۔ سلمان مرزا 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ محمد نواز اور ابرار احمد دونوں نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے رن ریٹ پر قابو رکھا۔ صائم ایوب: پارٹ ٹائم سپنر کے طور پر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی: ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان اس وقت سلمان علی آغا کی قیادت میں کھیل رہا ہے۔ ٹیم میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان جیسے سینیئرز کے ساتھ ساتھ عثمان خان اور صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔قومی ٹیم کے لیے چیلنج: بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے پاکستان پہلے ہی 2 پوائنٹس سے محروم ہو چکا ہے، اس لیے پول کے تمام میچز بڑے مارجن سے جیتنا رن ریٹ کے لیے ناگزیر ہے۔