اسلام آباد( عائشہ شعیب) سانحہ پمز کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مراکزِ صحت کی فوری لائسنسنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ہسپتالوں کی لائسنسنگ کی جائے گی، جبکہ دیگر مراکزِ صحت کو بھی مرحلہ وار لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی لائسنس جاری کرنے سے قبل ہسپتالوں کا تفصیلی معائنہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ہسپتالوں کی جانچ پڑتال کے لیے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ معیار پر پورا اترنے والے مراکزِ صحت کو لائسنس جاری کیا جائے گا، جبکہ صحت کی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔