Get Alerts

وفاقی کابینہ کی اسلام آباد میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری

 وفاقی کابینہ کی اسلام آباد میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری

اسلام آباد (عثمان رانا)وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت اسلام آباد کو تین کونسلوں میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ ہر کونسل کا الگ میئر ہوگا۔ ہر کونسل 21 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ بل کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد بل کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ٹیگز: