عمران خان پارٹی فنڈنگ سے متعلق کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

عمران خان پارٹی فنڈنگ سے متعلق کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور:  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ سے متعلق کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، پارٹی فنڈنگ کیس میں التواء کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، عمران خان کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس پاناما سے پہلے کا زیر سماعت ہے، عمران خان اپنے خلاف ٹھوس مقدمات میں حیلے بہانے نہ کریں۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے چوری نہیں کی تو الیکشن کمیشن میں تحریری جواب دیں، الیکشن کمیشن نے جواب مانگا تو خان صاحب کو اختیار سماعت یاد آگیا۔ عمران خان اداروں پر ناجائز دبائو ڈالنا بند کریں، اداروں کی بلاجواز تضحیک کرنیوالے اداروں کے سامنے جواب دیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں کو نصیحت میاں فصیحت کی مثال ہیں عمران خان جس کام کی توقع دوسروں سے کرتے ہیں خود بھی کر کے دکھائیں، ہم نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کیا عمران خان کیوں بھاگ رہے ہیں۔ اداروں پر الزام تراشی ، جھوٹ اور گالم گلوچ عمران کی سیاست کا حصہ ہے۔ پارٹی چندے کے نام پر فنڈ اکٹھا کر کے عیاشی کرنے کا حساب دینا پڑے گا۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے عمران خان سر جھکا کر قوم سے معافی مانگیں۔