اپوزیشن 500 بندے بھی لے آئے، کامیابی ہماری ہو گی: پرویز الٰہی

اپوزیشن 500 بندے بھی لے آئے، کامیابی ہماری ہو گی: پرویز الٰہی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور حمزہ شہباز کے مقابلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن 500 بندے بھی لے آئے کامیابی ہماری ہی ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کچھ پتہ ہی نہیں ہے لیکن پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کا نتیجہ خود بولے گا، اس کے بعد تبصرے ہوں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ کیلئے متحدہ اپوزیشن کو 188 اور حکومت کو 183 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کا دعویٰ ہے کہ حمزہ شہباز 200 سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوں گے۔ 
دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کئے جانے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب تعینات کر دیا ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کر دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں