عمران خان کے حق میں فیصلہ آیا تو قبول نہیں کریں گے اس کا رد عمل آئے گا: مریم نواز 

عمران خان کے حق میں فیصلہ آیا تو قبول نہیں کریں گے اس کا رد عمل آئے گا: مریم نواز 
سورس: File

لاہور : سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ کیا گیا تو قبول نہیں کریں گے اس کا رد عمل ہوگا۔ 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی ججز کیلئے "عمرانی آئین" کو تحفظ دینا آسان نہیں ہوگا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ  یہ 2018 نہیں ہے۔ لاڈلا کی مزید مدد اور ترزو کو ایک طرف جھکنے نہیں دیں گے اس کا رد عمل آئے گا۔ 

مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ تم بھی کرپٹ اور تمہیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ ہیں۔ یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے۔ 

مصنف کے بارے میں