Get Alerts

پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کا حوالہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ہو چکا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس فیصلے کی وجوہات بیان کیں۔ وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو ہو چکی ہیں اور ڈیزل 250 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے، جس کی وجہ سے حکومت کے پاس قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ "یہ طوفان برپا کرنے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ہم مجبوراً معاہدوں کے تحت یہ اضافہ کر رہے ہیں۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر وزیرِ خزانہ نے کمزور طبقات کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان بھی کیا ہے،موٹر سائیکل مالکان ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جائے گی۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ (ٹرکوں) کو 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ٹرین کے کرایوں میں استحکام کے لیے حکومت ریلوے کو خصوصی فنڈز فراہم کرے گی۔

ٹیگز: