Get Alerts

اسلام آباد، پشاور اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

اسلام آباد، پشاور اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

اسلام آباد / لاہور:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور  لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دفاتر و رہائشی عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر  سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی،مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، لاہور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے اس قدر واضح تھے کہ بلند و بالا عمارتوں میں موجود لوگ تیزی سے کھلی جگہوں کی طرف بھاگے۔ تاہم، ابھی تک کسی بھی مقام سے جانی یا بڑے مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگز: