اسلام آباد / راولپنڈی : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی زمین میں 14 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے 11 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے درج ذیل شہروں اور ان کے مضافات میں بھی محسوس کیے گئے:۔ ہری پور، خان پور، صوابی، اٹک
خوش قسمتی سے اب تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کی کم گہرائی کی وجہ سے جھٹکے کافی شدت سے محسوس کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔