Get Alerts

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کیلئے 70 ہزار موبائل فون خریدنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کیلئے 70 ہزار موبائل فون خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات لانے میں ناکام ہوئی تو الیکشن کمیشن نے اگلے انتخابات کی تیاری شروع کر دی۔ الیکشن کمیشن کا 2018  کے عام انتخابات کے لیے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم اور رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے لیے  70ہزار موبائل فون خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس منصوبے پر ایک ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں آر ایم ایس اور آر ٹی ایس سافٹ ویئر مہیا کیے جائیں گے تاہم آر ایم ایس کے استعمال کا فیصلہ انتخابی اصلاحات بل کی منظوری سے مشروط ہو گا۔

منصوبے کے تحت ہر پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ آفیسر کو موبائل فون مہیا کیا جائے گا۔ پریذائیڈنگ آفیسر موبائل فون سے انتخابی نتائج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور مرکزی الیکشن کمیشن کو بھجوا سکے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: