انڈین آرمی کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ  

Army Helicopter Crashes Near Ranjit Sagar Dam in Pathankot, Rescue Operations Underway
کیپشن: فائل فوٹو

سرینگر: انڈین فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ 254 اے اے ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں رنجیت ساگر ڈیم کے قریب جھیل میں گر کر تباہ ہوا۔ خیال رہے کہ رنجیت ساگر ڈیم پٹھان کوٹ سے تقریباً تیس کلومیٹر دور تعمیر کیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا، اسے حادثہ کیوں پیش آیا، اس کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ادھر پولیس حکام نے کہا ہے کہ جیسے ہی فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔