فواد چودھری کی معافی مسترد، الیکشن کمیشن کا 15 اگست تک شوکاز کا جواب جمع کرانے کا حکم 

فواد چودھری کی معافی مسترد، الیکشن کمیشن کا 15 اگست تک شوکاز کا جواب جمع کرانے کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کا معافی نامہ مسترد کردیا ہے۔ 

توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے وہ نوٹس کا جواب 15 اگست تک جمع کرائیں۔ فواد چودھری نے تحریری معافی جمع کرائی۔ 

چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کو دھمکیوں اور ان کی ہتک کرنے پر فواد چودھری نے مشروط معافی مانگی تھی ۔کمیشن نے چند سطریں حذف کرنے کا کہا تو وکیل فیصل چودھری نے انکار کردیا تھا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کو کوئی تاسف بھی نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں