پرویز الہٰی کےکاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی درخواست چیف الیکشن کمشنر کو بھجوانے کا حکم

پرویز الہٰی کےکاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی درخواست چیف الیکشن کمشنر کو بھجوانے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی سمیت 5امیدواروں کے ضمنی الیکشن میں کاغذات جمع کرنے سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہم جاری کر دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئےنمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی سمیت 5امیدواروں کے ضمنی الیکشن میں کاغذات جمع کرنے سے روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے پرویز الٰہی سمیت 5امیدواروں کی درخواستوں کو نمٹا دیا۔


 تحریری فیصلہ  میں عدالت نے حکم دیا کہ پرویز الٰہی سمیت 5امیدواروں کی درخواستوں کو چیف الیکشن کمشنر کو بھجوایا جاتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر خود موقف سن کر مناسب حکم جاری کریں۔

 
یاد رہے کہ اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کسی بھی امیدوار کو کاغذات جمع کرانے سے نہیں روکا جاسکتا ہے، عدالت نے پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کرلی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ میں بیٹھا ہوں پنجاب حکومت جواب جمع کرائے۔

عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پرویز الہٰی کے کاغذ جمع کرانے کے پراسیس میں پولیس کو مداخلت کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

مصنف کے بارے میں