Get Alerts

اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے کئی دیگر علاقوں میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات 12 بج کر 10 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز روات کے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر کی مسافت پر واقع تھا۔

زلزلے کے اثرات نہ صرف اسلام آباد اور راولپنڈی بلکہ اٹک، صوابی، ظفر وال، سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ٹیگز: