Get Alerts

واٹس ایپ میں جلد فیس بک اور انسٹاگرام سے پروفائل پکچر امپورٹ کرنے کی سہولت متعارف کروائی جائے گی

واٹس ایپ میں جلد فیس بک اور انسٹاگرام سے پروفائل پکچر امپورٹ کرنے کی سہولت متعارف کروائی جائے گی

کیلیفورنیا :واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہ جلد ہی اپنی واٹس ایپ پروفائل پکچر فیس بک اور انسٹاگرام سے بھی تبدیل کر سکیں گے۔ موجودہ وقت میں صارفین اپنی واٹس ایپ پروفائل تصویر تبدیل کرنے کے لیے فون کیمرہ، گیلری، AI امیجز یا اوتار کا استعمال کرتے ہیں، لیکن مستقبل میں یہ عمل مزید آسان ہو جائے گا۔

ویب بیٹا انفو کی تازہ رپورٹ کے مطابق میٹا کی ملکیت واٹس ایپ اس فیچر کو اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.25.21.23 میں متعارف کرا رہی ہے، جس میں صارفین براہ راست اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے واٹس ایپ پروفائل پکچر امپورٹ کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ میں پروفائل مینو میں فیس بک اور انسٹاگرام سے تصاویر امپورٹ کرنے کے دو نئے آپشنز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ سہولت صارفین کی مرضی سے فعال یا غیر فعال کی جا سکتی ہے اور اس کا واٹس ایپ صارفین کی سکیورٹی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ اگرچہ یہ فیچر ابھی صرف کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے، لیکن جلد ہی عام صارفین کے لیے بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود اس فیچر کے ذریعے اگر صارف کسی ایک پلیٹ فارم پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرتا ہے تو وہ تبدیلی دوسرے پلیٹ فارم پر بھی خودبخود نظر آ جاتی ہے۔

ٹیگز: