Get Alerts

جنتر منتر سے شہرت پانے والے نوجوان کے انداز سے بالی ووڈ بھی متاثر

جنتر منتر سے شہرت پانے والے نوجوان کے انداز سے بالی ووڈ بھی متاثر

نئی دہلی: بھارت کے جنتر منتر میں ہونے والے احتجاج کے دوران بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو نے نوجوان سوشل میڈیا کریئیٹر ابھینو بشٹ کو راتوں رات شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیاتھا ، جبکہ ان کے منفرد انداز کو بالی ووڈ شخصیات بھی اپنانے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ابھینو بشٹ کی احتجاج کے دوران ریکارڈ کی گئی انسٹاگرام ریل غیرمعمولی طور پر وائرل ہوئی، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ معروف بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے بھی اپنے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ اسی انداز میں ایک ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کی، جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

ابھینو بشٹ کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج میں محض تفریح اور ماحول دیکھنے کی غرض سے گئے تھے اور انہیں ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ وہاں بنائی گئی ویڈیوز لاکھوں افراد تک پہنچ جائیں گی۔ ان کے مطابق، وائرل ہونے کے بعد ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 5 ہزار سے بڑھ کر 9 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنتر منتر سے شیئر کیے گئے منفرد اور دلچسپ ویڈیو کلپس نے صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی، جس سے نہ صرف انہیں بہت زیادہ پہچان ملی بلکہ ان کے سوشل میڈیا کیریئر کو بھی نئی رفتار حاصل ہوئی۔

ٹیگز: