Get Alerts

عازمین حج کے لیے خوشخبری، سرکاری حج سکیم 2027 کی درخواستیں رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان

عازمین حج کے لیے خوشخبری، سرکاری حج سکیم 2027 کی درخواستیں رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد( جاوید نور)عازمین حج کے لیے اہم خبر سامنے آگئی، سرکاری حج سکیم 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 60 فیصد حج کوٹے میں ایک لاکھ 7 ہزار 832 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج اخراجات عازمین سے دو اقساط میں وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پالیسی 2027 کے اعلان کے بعد درخواست دینے کا طریقہ کار، واجبات کی تفصیلات اور دیگر ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کو سہولیات کی فراہمی، رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلات پالیسی کے اعلان کے بعد سامنے آئیں گی۔

ٹیگز: