تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، تاہم ملکی مفادات، سلامتی اور سرزمین کے دفاع کے لیے پوری قوت سے اقدامات کیے جائیں گے۔
ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ کشیدگی کے دائرے کو مزید وسیع نہیں کرنا چاہیے اور ایران امن کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے باوجود دفاعی معاملات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی صورتحال میں اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے بھرپور کارروائی کرے گا۔