اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اہم رہنماؤں، عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے کے سلسلے میں کیا گیا، جس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
عدالت نے اس دوران ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری پر عدالت نے اس کارروائی کو ضروری سمجھا، اور انہیں اشتہاری ملزمان قرار دے دیا۔
عدالت نے اس کیس میں شامل دیگر ملزمان، جیسے کہ زین قریشی، علی بخاری، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی منظور کر لی۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔