اسلام آباد : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو احتجاج سے متعلق دو مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔ ان کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، جس دوران عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیے۔
عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب پیش نہیں ہوئے، جس کے نتیجے میں انہیں اشتہاری قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دو مقدمات درج ہیں، جو مارچ میں ہونے والے احتجاج سے متعلق ہیں۔