Get Alerts

جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

رائے پور: جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ پروٹیز نے مقررہ ہدف 358 رنز کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے صرف 6 وکٹوں کے نقصان پر 4 گیندیں قبل ہی فتح حاصل کر لی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے شاندار 110 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میتھیو بریٹز نے 68 اور ڈیوالڈ برویس نے 54 رنز بنا کر اپنا حصہ ڈالا، جبکہ کپتان ٹمبا باووما 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بھارت کی طرف سے پریساد کرشنا اور ارشدیپ سنگھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور ہرشیت رانا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹار بلے باز ویرات کوہلی اور رتوراج گایئکواڈ کی شاندار سنچریوں کی بدولت 358 رنز کا بڑا مجموعہ بنایا۔ کپتان کے ایل راہول نے 66 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانس نے 2، لنگی نگیڈی اور نیدرے برجر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ون ڈے میں ویرات کوہلی کی 52ویں ایک روزہ سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دی تھی۔

ٹیگز: