پاکستان ویمنز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست،جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز جیت لی 

 پاکستان ویمنز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست،جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز جیت لی 

کراچی :پا کستان ویمنز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست،جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرا ون ڈے 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 44.2 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان ویمنز ٹیم کا آغاز خاصا مایوس کن رہا، میزبان ٹیم 49 رنز پر 6 وکٹیں گر جانے سے مشکلات میں پھنس گئی۔
تاہم عالیہ ریاض اور فاطمہ ثنا نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 114 رنز کا اضافہ کیا جو ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کی طرف سے ساتویں وکٹ کی ریکارڈ شراکت ہے۔عالیہ ریاض نے 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز سکور کیے۔ فاطمہ ثنا نے 87 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی پاکستان ٹیم 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی فاسٹ میڈیم بولر نیدین ڈی کلرک نے 4 اور مازاباٹا کلاز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے 34 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔مہمان ٹیم کی اننگز میں ٹیزمین برٹس 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔ لارا گوڈال نے 36 رنز بنائے۔

مصنف کے بارے میں