اب پاکستان میں بھی موبائل سینما چلے گا!

اب پاکستان میں بھی موبائل سینما چلے گا!

لاہور:موبائل سینما دنیا بھر میں مقبول ہے ۔اس طرز کے سینما میں گاڑیوں کو بطور سینما استعمال کیا جاتا ہے ۔گاڑی کے اندر جدید سینما کی تمام سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

دور دراز علاقوں میں جہاں کے عوام بڑے شہروں میں موجود سینما گھروں میں نہیں جا سکتے ان کے لیے یہ سینما گھر بہت اہمیت کے حامل ہیں۔پاکستان میں یوں تو سینما گھر موجود ہیں لیکن یہ سہولت صرف بڑے شہروں میں موجود ہے۔

جبکہ معاشرے کے مسائل سامنے لانے اور لوگوں میں آگہی کے لیے سینما کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید نے جہاں پاکستان کے لیے آسکر جیسا ایوارڈ جیتا وہیں اب پاکستان میں موبائل سینما متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

اس موبائل سینما کا نام ”دیکھ مگر پیار سے“ ہو گا۔اس منصوبے کا آغاز مارچ میں کراچی سے ہو گا۔اس سینما کے ذریعے لوگوں میں فلم،میوزک اور آرٹ کی نئی اقسام کو متعارف کروایا جائے گا۔