وفاقی کابینہ کی ایران کیساتھ فلم و سینما سمیت مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ کی ایران کیساتھ فلم و سینما سمیت مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورۂ پاکستان میں متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یوز سائن کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی ہے۔

پاکستان اور ایران نے ورک فورس اور فلم و سنیما میں تعاون کے لیے ایم او یوز پر دستخط کا فیصلہ کیا ہے۔ایم او یوز کے تحت فلم کے لیے جوائنٹ پروڈکشن پراجیکٹس کیے جائیں گے، ایک دوسرے کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کے لیے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔ایم او یوز کے تحت پاکستان اور ایران میں فلم ویکس اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہو گا۔

وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مزید 2 ایم او یوز کی منظوری بھی دے دی، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن پر الگ الگ سمریوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔ 

پاکستان اور ایران ورک فورس کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے، دونوں ممالک میں ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ایم او یوز کے تحت ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا، ایم او یوز کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں