Get Alerts

وزیراعظم عمران خان کا سانحہ ساہیوال میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا عندیہ

وزیراعظم عمران خان کا سانحہ ساہیوال میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا عندیہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت جاری کی ہے کہ سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے اس کے لیے اگر ڈیشل کمیشن کا قیام کرنا پڑے تو اس پر بھی غور کیا جائے۔

تفصیلات  کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کی بات سنی جائے اور اگر وہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مطمئن ہوتی ہے تو اس پر غور کیا جائے۔

 

 وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار کو کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت بھی جاری کی ہے، وہ ان سے ملاقات کرینگے۔وزیراعظم نے متاثرہ فیملی میں ایک کینسر زدہ مریض کے علاج کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔