صدر مملکت کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس بھیجیں گے، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

صدر مملکت کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس بھیجیں گے، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ
کیپشن: صدر مملکت کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس بھیجیں گے، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے اور ہلاکتوں پر صدر مملکت جلد وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس بھیجیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ بدقسمتی سے ریکارڈ یافتہ خاتون کو سرکار کا پروٹوکول حاصل ہے۔ ن لیگ کی باقیات کچھ رہ گئی ہیں جبکہ اب اس حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ صدر مملکت ان کے خلاف ریفرنس بھیجیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں اپنا گھر بنانے نکلی تھیں لیکن  ان کی اپنی بنیادیں گر گئیں۔ پی ڈی ایم کے نشیمن پر اپنوں نے ہی بجلی گرا دی ہے اور ان کی بنیادیں کمزور ہو چکی ہیں۔

معاون خصوصی نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کے ناراض رکن خواجہ داود سلیمانی کا سافٹ وئیر جلد اپڈیٹ ہو جائے گا اور وہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ہوں گے۔