بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر ایک ماہ کیلئے 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر  اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا

ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر 31 جنوری کو سماعت کی تھی۔