مہنگی بجلی مزید مہنگی ، 1 روپیہ 90 پیسے فی یونٹ اضافہ

مہنگی بجلی مزید مہنگی ، 1 روپیہ 90 پیسے فی یونٹ اضافہ
سورس: File

اسلام آباد:فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  بجلی 1روپے90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری مل گئی۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پر ہوگا ۔ کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 مئی کیلئے  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا ۔  ایف سی اے کی مد بجلی 1روپے90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ 


 نوٹیفیکیشن کے مطابق  قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔


نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ سی پی پی اے نے 2روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق  اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا جبکہ  اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں