9 مئی مقدمات کیس، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر  شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

9 مئی مقدمات کیس، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر  شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

راولپنڈی:  بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کیس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راولپنڈی کے حلقے این اے 53  سےامیدوار اجمل صابر  شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ بھی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات پر سماعت ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرایا، تینوں گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر کی گئی۔

راولپنڈی کے حلقے این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کرنل اجمل صابر بھی شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ، اجمل صابر نے  پولیس کو بیان میں  کہا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کی پلاننگ کی گئی تھی۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کو طلب کر لیا۔

مصنف کے بارے میں