Get Alerts

انسٹاگرام پر نیا فیچر: صارفین خود کو کلوز فرینڈز لسٹ سے نکال سکیں گے

انسٹاگرام پر نیا فیچر: صارفین خود کو کلوز فرینڈز لسٹ سے نکال سکیں گے

کیلیفورنیا : انسٹاگرام کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے پر کام ہو رہا ہے جس کے تحت صارفین خود کو کسی دوسرے فرد کی "کلوز فرینڈز" لسٹ سے خارج کر سکیں گے۔ میٹا نے اس فیچر کی تیاری کی تصدیق کی ہے، مگر ابھی یہ فیچر آزمائش کے ابتدائی مراحل میں ہے اور صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوا۔

انسٹاگرام کا "کلوز فرینڈز" فیچر صارفین کو اپنی اسٹوریز، ریلز اور پوسٹس کو صرف منتخب کردہ افراد کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ فیچر 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا، لیکن اب تک صارفین کو یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ خود کو کسی اور کی کلوز فرینڈز لسٹ سے نکال سکیں۔

یہ فیچر سب سے پہلے ایکس (سابق ٹوئٹر) صارف الیسنڈرو پلوزی نے رپورٹ کیا، جو میٹا ایپس کے نئے فیچرز کو تلاش کرنے کے لیے معروف ہیں۔ انہوں نے اسکرین شاٹس شیئر کیے جن سے یہ ظاہر ہوا کہ اگر کوئی فرد کسی دوسرے کی کلوز فرینڈز لسٹ سے نکلتا ہے، تو میٹا صارف کو انتباہ دے گا کہ وہ اس وقت تک اس دوست کے شیئر کردہ مواد کو نہیں دیکھ پائیں گے جب تک کہ دوبارہ وہ فہرست میں شامل نہ کر لیا جائے۔

اگرچہ کچھ افراد کو یہ پسند نہیں آ سکتا کہ کوئی ان کی تیار کردہ کلوز فرینڈز لسٹ سے باہر نکل جائے، یہ فیچر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے جو مخصوص افراد کی لسٹ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

یہ فیچر اسنیپ چیٹ میں پہلے ہی موجود ہے اور اب میٹا اسے انسٹاگرام کا حصہ بنانے پر غور کر رہا ہے۔ تاہم، چونکہ یہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔

ٹیگز: