Get Alerts

ایپل کے فلپ فولڈ ایبل آئی فون پر کام جاری

ایپل کے فلپ فولڈ ایبل آئی فون پر کام جاری

کیلیفورنیا : گزشتہ چند ماہ میں ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے سے مختلف افواہیں اور رپورٹس سامنے آئی ہیں، اور اب ایک نئی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایپل فلپ اسٹائل فولڈ ایبل آئی فون پر بھی کام کر رہا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ایپل نے فلپ فولڈ ایبل آئی فون کے مختلف آپشنز پر کام شروع کر دیا ہے۔ تاہم، رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فلپ ماڈل کب تک مارکیٹ میں آئے گا یا آیا یہ کبھی صارفین کے ہاتھوں تک پہنچے گا بھی یا نہیں۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایپل سب سے پہلے بک اسٹائل فولڈ ایبل آئی فون کو متعارف کراکے صارفین کے ردعمل کا جائزہ لے گا، اور پھر اسی کے بعد فلپ اسٹائل آئی فون کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

فلپ فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کی افواہیں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں اور سابقہ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایپل کے پاس اس کے دو پروٹوٹائپ ورژنز موجود ہیں۔ اس سے پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ ایپل فلپ اسٹائل ماڈل کو پہلے لانچ کرے گا، مگر بعد میں اس منصوبے کو ترک کر دیا گیا۔

ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل آئی فون کے مختلف ماڈلز پر کام کرنے کی خبریں صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں، اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ستمبر میں ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کی پہلی لانچ ہوگی۔

ٹیگز: