Get Alerts

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

راولپنڈی : پاکستان  فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف نے حال ہی میں نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف نے پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، اور آذربائیجان نیوی کے کمانڈر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا، اور دفاعی شعبے میں مشترکہ تربیت اور تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ، پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر بھی معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی۔

آذربائیجان کے نیوی کمانڈر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا، اور اس کے ذریعے دوطرفہ بحری تعاون کو نئے افق تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹیگز: