Get Alerts

 ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا اپنے آبائی شہر خوشاب پہنچ گئے

 ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا اپنے آبائی شہر خوشاب پہنچ گئے

خوشاب: عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے اپنے دورہِ پاکستان کے دوران اپنی جائے پیدائش اور آبائی شہر خوشاب کا یادگار دورہ کیا۔ وہ خوشاب کے مین بازار میں واقع اپنے آبائی گھر گئے، جہاں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کیں۔

اس موقع پر انہوں نے گوردوارہ سنگھ سبھا خوشاب میں حاضری دی اور وہاں کی گئی تزئین و آرائش اور سکھ کمیونٹی کے لیے کیے گئے انتظامات کو بے حد سراہا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے صدر ورلڈ بینک کا استقبال کیا اور انہیں گوردوارہ کی جانب سے خصوصی تحائف بھی پیش کیے۔

ٹیگز: