Get Alerts

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس؛ اہم ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس؛ اہم ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی منظوری

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی معاشی اور انتظامی صورتحال کے حوالے سے کئی کلیدی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیم، دفاع اور بلدیاتی امور سمیت مختلف شعبوں کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کر لی ہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سمری کو تمام تر تفصیلات کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جائے۔
اجلاس میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی، نئے پروگرامز اور تعلیمی وظائف کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور کر لیے گئے۔
 ملک میں سکولوں سے باہر بچوں کی بڑی تعداد کو تعلیم کے دھارے میں لانے کے لیے نئی تعلیمی سکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ای سی سی نے سیکیورٹی اور انتظامی امور کے لیے درج ذیل فنڈز کی منظوری دی۔متعلقہ ڈویژن کے لیے 10 کروڑ روپے کے فنڈز منظورکیے گئے۔ 
 فرنٹئیر کونسٹیبلری (FC) بلوچستان کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے 87 لاکھ 90 ہزار روپے مختص کیے گئے
 سی ڈی اے (CDA) کے ذریعے ایس ڈی جی (SDG) پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری کی گئی۔
کمیٹی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کسٹمز حکام کی جانب سے ضبط شدہ امدادی سامان گلگت بلتستان حکومت کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

ٹیگز: