بڑھی توند کم کرنے کےچند آسان ترین طریقے جانیئے

بڑھی توند کم کرنے کےچند آسان ترین طریقے جانیئے

اسلام آباد:جس طرح پیٹ کی چربی راتوں رات نہیں بڑھتی اسی طرح فوری طور پر ختم بھی نہیں ہوسکتی، اسی لیے بہتر ہے کہ اسے ورزش اور دیگر قدرتی طریقوں سے کم کرنے کی کوشش کی جائے جو بہت مشکل عمل ہے۔

ورزش جن افراد کی زندگی میں جسمانی مشقت کا عنصر کم ہے وہ اس کے ازالے کےلیے صبح یا شام 40 منٹ تیز قدموں سے واک کو اپنا معمول بنالیں۔ تیز قدموں سے چلنا فوری طور پر نتائج لاتا ہے۔ دوسری جانب وہ دفتر یا کام کی جگہ پر چلنے پھرنے کی کوشش کریں تاکہ زندگی میں حرکت پیدا ہوا۔ ایک اور تشویش ناک بات یادرکھیں کہ مسلسل بیٹھے رہنا زندگی کو کم کرتا ہے اور یہ بات کئی حوالوں سے ثابت ہوچکی ہے۔

سفید شکر سے دور رہیں شکر کے مضر اثرات پر بہت تحقیق ہوچکی ہے۔ اب بھی اسے موٹاپے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ چینی میں موجود گلوکوز اور فرکٹوز سادہ کاربوہائڈریٹس ہی ہیں۔ ان کی زیادتی گلائیکوجن میں تبدیل ہوکر چربی میں جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے اور مزید چکنائی بڑھاتی ہے۔ اس کے بجائے گڑُ کا استعمال کیجیے یا ہوسکے تو شکر کو پہلے مرحلے پر کم سے کم کردیجیے۔غذا میں پروٹین کا استعمال پروٹین ہماری غذا کا اہم جزو ہے اور اس کے بہت سے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ آسانی سے جان نہ چھوڑنے والی چربی کو کم کرتی ہے۔

پروٹین سے ہمیشہ پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور باربار کھانا نہیں کھانا پڑتا۔ اس کےلیے آپ دہی، انڈہ، پنیر اور سفید گوشت (مرغی اور مچھلی) استعمال کرسکتے ہیں۔ سبز چائے کے فوائد سبز چائے کے فوائد آئے دن دریافت ہوتے رہتے ہیں۔سبز چائے چربی کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں موجود ایک قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس اور قدرتی فینول کا نام کیٹے چن ہے جو میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں، جس سے جسم کے اندر کی چکنائیاں تیزی سے گھلتی ہیں۔ اگر سبز چائے استعمال کرکے ورزش کی جائے تو اس کا دوہرا فائدہ ہوگا۔ ریشے دار غذا ریشے یا فائبر کو اپنے معمولات میں شامل کیجیے۔

یہ نظامِ ہاضمہ کو اچھا کرتے ہیں، غذا کو جسم کا جزو بناتے ہیں، کولیسٹرول گھٹاتےہیں اور بدن میں چربی کی افزائش روکتے ہیں۔ فائبر مکمل اناج (whole grain) میں پایا جاتا ہے اور دلیہ بھی ایک طرح کا فائبر ہے، اس لیے اس کا استعمال پوری زندگی جاری رکھنا چاہیے۔ نیم گرم پانی ان دنوں نیم گرم پانی کا بہت چرچا ہے جب کہ چینی اور جاپانی تہذیبوں میں صدیوں سے گرم پانی نوش کرنا ایک معمول ہے۔

گرم پانی خون کی رگوں کو صاف کرتا ہے اور فاسد مواد کو بدن سے دھو ڈالتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ گرم پانی جسم میں چربی کو گھلانے میں بہت مدد کرتا ہے جس کے ڈرامائی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر آپ ان باتوں پر عمل کرتے ہیں تو بہت جلد ہی اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔