ایشیئن گیمز کوالیفائیر راؤنڈ کے لئے قومی ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری

ایشیئن گیمز کوالیفائیر راؤنڈ کے لئے قومی ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری

لاہور: نیشنل ہاکی اسٹیدیم میں ویمن کھلاڑی پھر ان ایکشن میں دکھائی دے رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق  نیشنل سٹیڈیم میں ویمن کھلاڑیوں کیتین گھنٹے کی ٹریننگ میں مختلف ڈرلز پر توجہ دی گئی۔
خواتین کھلاڑیوں کا ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر سلیکٹرزکا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش ،خواتین کھلاڑیو ں کا کہنا ہے کہ ،زیاد ہ سے زیادہ لیگ ہونی چاہئیں،ہمیں زیادہ ٹورنا منٹ نہیں ملتے۔

کوچ سعید خان کا کہنا ہےٹیم ایونٹ کا ہر میچ چیلنج سمجھ کر کھیلے گی ،ایشین گیمز کوالیفائر راؤنڈ بارہ سے بیس جنوری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔