Get Alerts

پاکستانی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آسٹریلیا روانہ

پاکستانی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آسٹریلیا روانہ

لاہور : پاکستانی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے۔ یہ ایونٹ 10 سے 14 فروری تک ہوبارٹ میں منعقد ہوگا، جہاں پاکستان کی ٹیم اپنے حریفوں کا مقابلہ کرے گی۔

10 فروری کو ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ میزبان ملک آسٹریلیا سے ہوگا۔ اس کے بعد، 11 فروری کو پاکستان کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔ 13 فروری کو دوبارہ پاکستان کا میچ آسٹریلیا سے ہوگا، اور آخری دن یعنی 14 فروری کو پاکستان اور جرمنی کے درمیان ایک اور مقابلہ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کی نظریں پرو ہاکی لیگ کے اس راؤنڈ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہیں۔

ٹیگز: