Get Alerts

پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے مصر روانہ

پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے مصر روانہ

مصر : پاکستانی ہاکی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہو گئی ہے۔ قومی ہاکی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ سے سفر پر روانہ ہوئی، جہاں انہیں یکم مارچ کو چین، 2 مارچ کو ملائیشیا، اور 3 مارچ کو آسٹریا کے خلاف اپنے میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہتر نتائج کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوم کو خوشخبری دیں گے اور اس نئی ذمہ داری کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے۔

ٹیگز: