فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان کی بڑی کامیابی، کمبوڈیا کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان کی بڑی کامیابی، کمبوڈیا کو شکست دے دی

اسلام آباد :فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں  پاکستان  نے  بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور  کمبوڈیا کو شکست دی ہے۔ قومی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2024ء کوالیفائر میچ جیت لیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے عمدہ کھیل کی بدولت کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، پاکستان کے ہارون حامد نے 67 ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جناح فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، یہ پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ احمد حنیف اورکزئی، صوبائی وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو سمیت ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھی۔

مصنف کے بارے میں